ابنا: انڈونیشیا میں ایک طاقتور زلزلہ کے دوران مسجد میں تلاوت قرآن میں مصروف ۶ بچے اور دیگر ۱۴ افراد زندہ دفن ہو گئے۔ زلزلہ کے بعد ایک مسجد کے ملبہ سے چھ بچوں کی نعشوں کو نکال لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ملبہ میں پھنسے ہوئے افراد اور بچوں کو نکالنے کی جد و جہد کی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس ملبہ میں مزید ۱۴ بچے پھنسے ہوئے ہیں اوران کے زندہ ہونے کی توقع ہے جبکہ ان کے بچنے کے امکانات موہوم ہیں۔ ۶۔۱ شدت کے زلزلہ کی توثیق کرتے ہوئے چھ بچوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی گئی ہے اس زلزلہ میں ۳۰ افراد جانبحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
3 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436906
انڈونیشیا میں ایک طاقتور زلزلہ کے دوران مسجد میں تلاوت قرآن میں مصروف ۶ بچے اور دیگر ۱۴ افراد زندہ دفن ہو گئے۔